راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دیکھوں گا چوہدری نثاربغیربیساکھیوں کے کیسے الیکشن لڑتے ہیں، چوہدری نثار پہلا الیکشن اپنی چھاتی پرلڑنے جارہے ہیں،چوہدری نثار کے سیاسی مستقبل بارے تھوڑے دنوں میں بتا دوں گا، میں اور چوہدری نثار سینئر پارلیمنٹیرین ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ ہالے والا مخدوم بھی مرگیا،جبکہ سرگودھا والے انوار بھی۔دو سیاسی لوگ مر گئے ہیں اور ابھی دوباقی رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں چوہدری نثار کا پہلا الیکشن دیکھ رہا ہوں جو وہ اپنی چھاتی پرلڑنے جارہا ہے۔لیکن میں نے سارے الیکشن اپنی چھاتی پرلڑے ہیں۔ سائیکل، کرسی، بلب اور قلم دوات پرلڑے ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری نثار بھی آزاد الیکشن لڑنے کا ارادہ ظاہر کرچکے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ میں نے مسلم لیگ ن کا 34سال بوجھ اٹھایا ہے۔لیکن میں اب کسی کی جوتیاں نہیں اٹھا سکتا۔پارٹی ٹکٹ کیلئے کسی کا محتاج نہیں ہوں۔انہوں نے بعض مواقعوں پرآزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔