سنی لیونی کا ’انوکھا رقص‘ سوشل میڈیا پر چھا گیا

04:59 PM, 21 Jun, 2018

ممبئی : بالی وڈ معروف اداکارہ سنی لیونی اپنی فلموں میں تو خاصے بولڈ کرداروں میں نظر آتی ہیں، تاہم ذاتی زندگی میں وہ اس سے بالکل برعکس ہیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی اداکارہ کے انوکھے ڈانس کی ایک ویڈیو شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔اوراس ویڈیو میں سنی لیونی اداکار اجے دیوگن کے ایک اشتہار کے گانے پر رقص کرتی نظر آئیں۔

سنی لیونی کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جو یقیناً مداحوں کو خوب پسند آرہی ہوگی۔

 اجے دیوگن اور سنی لیونی نے آج تک ایک ساتھ کام نہیں کیا، تاہم 2017 میں ریلیز ہوئی اجے دیوگن کی فلم ’بادشاہو‘ میں سنی لیونی ایک گانے کے لیے جلوہ گر ہوئیں تھی، جس میں ان کے ہمراہ عمران ہاشمی نظر آئے تھے۔سنی لیونی نے گزشتہ سال ریلیز ہوئی کامیاب فلم ’رئیس‘ میں بھی ایک آئٹم سانگ کیا تھا، جس میں شاہ رخ خان ان کے ساتھ موجود تھے۔

سنی لیونی اس وقت ’ویر مہا دیوی‘ نامی فلم میں کام کررہی ہیں۔


 

مزیدخبریں