حمزہ شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں،دو شادیوں کا اعتراف

02:45 PM, 21 Jun, 2018

لاہور:سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف نے بھی دو بیویوں کا اعتراف کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثوں کی تفصیلات بتادی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 53، عمران خان کی اپیل پر ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری

تفصیلات کے مطابقسابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات بھی منظر عام پر آ گئیں جس کے مطابق حمزہ شہباز کا 43 لاکھ 70 ہزار روپے بینک بیلنس ہے اور وہ 21 ملزمیں شیئرہولڈرہیں۔حمزہ شہباز نے اپنے اثاثوں میں دو اہلیہ کا بھی ذکر کیا ہے جن میں ایک اہلیہ رابعہ شہباز اوردوسری کانام مہرالنساہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف ای سی ایل میں نہیں تو مجھے کیوں رکھا گیا؟پرویز مشرف
عام انتخابات سے قبل امیدواروں کی جانب سے اثاثے ظاہر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبا زکے ظاہر کردہ اثاثوں کے مطابق حمزہ شہباز 155 کنال اراضی کے مالک ہیں اور ان کے نام پر کوئی ذاتی گاڑی نہیں ہے اور ان کا کل بینک بیلنس 43 لاکھ 70 ہزار روپے ہے جبکہ وہ 21 ملزمیں شیئرہولڈ ر بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاناما پیپرز کی نئی سنسنی خیز تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

حمزہ شہبازکے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق حمزہ شہبازکی دو اہلیہ ہیں جن میں ایک اہلیہ رابعہ شہباز،دوسری کانام مہرالنساہے۔خیال رہے کہ عائشہ احد کو بھی ماضی میں حمزہ شہبا ز کی بیوی قرار دیا جاتا رہا ہے لیکن ان کے ظاہر کردہ اثاثوں میں عائشہ احد کا کوئی ذکر نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں