آرمی چیف نے بیگم کلثوم نواز کیلئے گلدستہ بھجوادیا

12:15 PM, 21 Jun, 2018

راولپنڈی:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کے لئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 53، عمران خان کی اپیل پر ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے بیگم کلثوم نواز کے لیے گلدستہ بھی بھجوایا اور کہا کہ اللہ تعالی انہیں جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ مشکل وقت میں بیگم کلثوم نواز اور ان کے خاندان کے لیے دعاگو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف ای سی ایل میں نہیں تو مجھے کیوں رکھا گیا؟پرویز مشرف

خیال رہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔15 جون کو کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اب تک وینٹی لیٹر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاناما پیپرز کی نئی سنسنی خیز تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

سابق وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو ہوئے کہا تھا کہ لندن پہنچنے کے بعد سے اب تک انہوں نے بیگم کلثوم کو ہوش میں نہیں دیکھا اور مزید کہا کہ دعاؤں میں بیگم کلثوم کو یاد رکھنے پر وہ قوم کے شکرگزار ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں