نیو دہلی: بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی نے اپنی جان کو خطرے میں قرار دیتے ہوئے اسلحہ لائسنس کے لیے درخواست دے دی۔
ذرائع کے مطابق ساکشی نے حکام کو بتایا ہے کہ انہیں 0.32 بور کے پستول کا لائسنس جاری کیا جائے کیونکہ دھونی کی کرکٹ مصروفیات کے سبب وہ زیادہ تر گھر پر تنہا ہوتی ہیں اور اس وجہ سے ان کی جان کو خطرہ بھی رہتا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر احمد شہزاد پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی
انہوں نے رانچی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس میں درخواست جمع کرائی متعلقہ پولیس اسٹیشن میں تصدیق کیلئے بھیج دی گئی ہے۔واضح رہے رانچی میں ان کے گھر پر متعدد بار مشتعل شائقین کرکٹ دھاوا بول چکے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں