جے آئی ٹی پر اعتراض ہے میرٹ پر کام ہوتو کوئی اعتراض نہیں ، سردرا یازصادق

11:04 PM, 21 Jun, 2017

لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاکہ جے آئی ٹی پر اعتراض ہے میرٹ پر کام ہوتو کوئی اعتراض نہیں ، جے آئی ٹی سے تصویر باہر نکالنے والے کا نام سامنے آنا چاہیے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

سردا ر ایاز صادق نے کہاکہ جے آئی ٹی سے تصویر باہر نکالنے والے کا نام تو سامنے آنا چاہیے ۔ ہمیں جے آئی ٹی پر اعتراض ہے اگر میرٹ پر کام ہوتو کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی قیادت عوام کی خوشحالی کیلئے کا م کررہی ہیں جبکہ نا م اور نا مراد ملکی ترقی میں روڑے اٹکا رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) 2018کے انتخابات میں سر خرو ہوگی ۔

مزیدخبریں