لاہور: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان جن کو فخرِ پاکستان بھی کہا جا رہا ہے انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے فائنل میں بھارت کیخلاف سینچری مکمل کی تو کوہلی نے مجھے داد دی ۔
تفصیلات کے مطابق فخر زمان کا کہناتھا کہ جب میں نے بھارت کیخلاف میچ میں سینچری بنائی تو ویرات کوہلی نے مجھے تالی بجا کر داد دی اور میری طرف اشارہ کیا کہ آپ نے اچھا کھیل پیش کیا لیکن مجھے امید تھی کہ دھونی ایک سینئر اور اچھے کرکٹر ہیں وہ بھی داد دیں گے لیکن انہوں نے کچھ نہیں کہا جبکہ کوہلی نے اپری شیٹ کیا ۔
پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ اظہر اس لیے رن آؤٹ ہوئے کہ میں نے اُن کی آواز نہیں سنی اور اس رن کا مجھے بہت دکھ بھی ہوا۔انہوں نے کہا کہ زیادہ محنت کروں گا،خامیاں دورکرنےکی کوشش کروں گا.دوسری طرف انہوں نے حکومت سے شکوہ بھی کیا کہ مردان میں کوئی کرکٹ اکیڈمی نہیں جہاں پریکٹس کیاجاسکے.
اس سے قبل انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ مسائل تھے مگر پریکٹس میں سخت محنت کی۔ مجھے بھارت کیخلاف جیتنے کی امید تھی اور ساتھ ہی ساتھ اچھا کھیل پیش کرنے کی بھی امید تھی ۔ انہوں نے کہا کہ جب کیچ آؤٹ ہوا تو مجھے کچھ سمجھ ہی نہیں آئی کہ کیا ہوا لیکن جب دوسری بار زندگی ملی تو پھر میں نے پوری ذمہ داری کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیا ۔