سرگودھا: پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے چرس1957گرام،شراب107 بوتلیں ا ور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مزید 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر) سرگودھا محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پرمنشیات فروشوں و ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے مقدس اقبال سکنہ گجرنوالہ سے چرس1057گرام،تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس نے عرفان سکنہ جلال ٹاؤن سے چرس600گرام اور عدنان احمد سکنہ عزیز کالونی سے شراب کی 50 بوتلیں برآمد کیں۔
تھانہ کوٹ مومن پولیس نے ظفر اقبال سکنہ کوٹ مومن سے چرس300گرام، تھانہ سلانوالی پولیس نے رمضان سکنہ چک144/145شمالی سے شراب37بوتل، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے ذیشان سکنہ فروکہ سے شراب20بوتل اور تھانہ جھاوریاں پولیس نے عمر حیات سکنہ حیات پور سے رائفل303بور معہ3گولیاں برآمد کیں۔
تھانہ کڑانہ پولیس نے صدر ولد انو رحسین سکنہ چک89جنوبی سے بندوق12بور معہ2کارتوس،تھانہ عطاء شہید پولیس نے افضل سکنہ 44جنوبی سے بندوق 12بور معہ 2کارتوس، تھانہ صدر بھلوال پولیس نے عمران سکنہ نبی شاہ بالا سے پسٹل30بور معہ5گولیاں،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے غلام عباس سکنہ فاطمہ جناح کالونی سے پسٹل30بور معہ2گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔
گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔