اسلام آباد:سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس ذرائع کی اطلاعات پر خفیہ آپریشن کرتے ہوئے شمالی اور جنوبی وزیر ستان سے بھاری مقدار مین اسلحہ وبارود برآمد کر لیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بدھ کو دیئے جانےوالے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے دیہی علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدارمیں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا۔
بر آمد کیے گئے اسلحہ میں گرنیڈز، رائفلز، پسٹلز،بارودی سرنگیں وغیرہ شامل ہیں۔دہشتگردوں کے خلاف کی جانے والی یہ کارروائی آپریشن ردالفساد کا حصہ ہے۔