اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر سپریم کورٹ کے نام سے چلنے والے پیج کو جعلی قرار دیدیا ہے۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کا فیس بک یا کسی سوشل میڈیا پر کوئی اکاﺅنٹ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: 'راحیل شریف کو سرکاری طور پر سعودی عرب نہیں بھجوایا گیا'
سپریم کورٹ کے نام سے فیس بک پر چلنے والا پیج جعلی ہے۔ ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو جعلی اکاونٹس کے خلاف کاروائی کی ہدایت کر دی ہے کہ جعلی اکاﺅنٹس بلاک کیے جائیں اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سپریم کورٹ کے جعلی بلاگز سامنے آئے تھے جنہیں سپریم کورٹ نے بلاک کرا دیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں