لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گراؤنڈ کے اندر کسی کھلاڑی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہے جبکہ گراؤنڈ کے باہر بھارتی کھلاڑیوں سے اچھے تعلقات ہیں۔ کپتان سرفراز احمد نے بتایا ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کی بیک بون ہے اسے آؤٹ کرنا میچ کا ٹرننگ پوانٹ ثابت ہوا۔
کوہلی کو آؤٹ کیا تو لگا کہ میچ 60 فیصد ہمارے ہاتھ آ گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا جب ہم نے دھونی کو آؤٹ کر لیا تو یقین آ گيا کہ اب میچ 80 سے 90 فیصد ہمارے ہاتھ میں آ گیا ہے لیکن ہم نے آخری لمحے تک اپنی کوشش کو جاری رکھا اور اللہ نے ہمیں کامیابی سے ہمکنار کیا۔
یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم نے چمپیئنزٹرافی 2017 کے فائنل میں روایتی حریف ہندوستان کو 180 رنز سے شکست دے کر درجہ بندی میں بہتری کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے اختتام پر ایونٹ کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کر دیا جس کے لیے سرفراز احمد کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں