انڈیا کو پتا چل گیا ہوگا کہ باپ بیٹے کا رشتہ کیا ہے،شاہد آفریدی

انڈیا کو پتا چل گیا ہوگا کہ باپ بیٹے کا رشتہ کیا ہے،شاہد آفریدی

کراچی:پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ پاکستان فائنل میں پہنچے گا اور جیت بھی جائیگا،: ٹیم کی جیت پر خوشی ہوئی سوشل میڈیا کرکٹ کا کریز بڑھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

شاہد آفریدی نے کراچی  میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جسطرح لوگوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم اور کپتان  کوخوش آمدید کہا وہ قابل فخر ہے،انڈیا کو پتا چل گیا ہوگا کہ باپ بیٹے کا رشتہ کیا ہے، سینیئر اس وقت اللہ حافظ کہیں گے جب پیچھے ایسا ٹیلنٹ موجود ہیں۔ ایک کپ جیتنے کا مطلب یہ نہیں کہ دنیا فتح کرلی،ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کی ضرورت ہے۔ کرکٹ کا مائنڈ سیٹ تبدیل ہوگیا ہے، اچھا اسٹارٹ بیٹنگ اور باٶلنگ میں ضروری ہے۔ بہت جلد سرفراز سے ملنے اسکے گھر جائونگا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ آئی سی ایم اے اور شاہد آفریدی فائونڈیشن دونو ں ملکر پاکستان کی بہتری کےلیے کام کریں گے۔ آئندہ ہمای فاٶنڈیشن اسکول اور کالج میں کام کریں گے، آج میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ وہ گراؤنڈ دے رہے ہیں ،گراٶنڈ میں کرکٹ کے ساتھ انگلش اور کمپیوٹر کلاسز ہوں گی، آفریدی 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مصنف کے بارے میں