اکشے کمار بھی نریندر مودی کے کردار پر فلم کرنے کیلئے تیار

04:56 PM, 21 Jun, 2017

ممبئی: بالی وڈ اداکار انوپم کھیر بہت جلد اپنی اگلی فلم میں ہندوستان کے وزیر اعظم کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے اور اب ایسا لگ رہا ہے کہ صرف وہی نہیں بلکہ ایک اور بالی وڈ اداکار اپنی فلم میں یہ کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔ بالی وڈ کھلاڑی اکشے کمار بہت جلد اپنی اگلی فلم میں نریندر مودی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نریندر مودی کے کردار کے لیے پریش راول اور انوپم کھیر کا نام بھی سامنے آیا تھا تاہم اکشے کمار کی بہترین اداکاری اور ان کے مداحوں کی کثیر تعداد کے باعث پروڈکشن ٹیم نریندر مودی کے کردار کے لیے ان سے رابطہ کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ انوپم کھیر اپنی اگلی فلم میں سابق ہندوستان وزیر اعظم من موہن سنگھ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس حوالے سے ہندوستان سنسر بورڈ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ میں اکشے کمار کے علاوہ کسی اور کو وزیر اعظم کے کردار میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ وہ ایک قومی اداکار ہیں ان کی فلموں پر نظر ڈالی جائے تو کہنا غلط نہیں ہو گا کہ وہ ہی مودی کا کردار کر سکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں