وریندر سہواگ کو بھارتی ٹیم کا نیا کوچ لگائے جانے کا امکان

04:48 PM, 21 Jun, 2017

نئی دہلی: بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستانی ٹیم کے سابق کوچ انیل کمبلے کپتان ویرات کوہلی سے تعلقات خراب ہونے کے باعث گزشتہ روز اپنے عہدے مستعفی ہو گئے تھے۔ چیمپیئنز ٹرافی کے اختتام کے بعد انیل کمبلے، ٹیم کے ساتھ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہونے کے بجائے آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کے لیے لندن میں ہی رک گئے ہیں جو 19 سے 23 جون تک جاری رہے گی۔

انیل کمبلے اور ویرات کوہلی کے درمیان چند روز قبل اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ کمبلے کے مستعفی ہونے کے بعد اب نئے کوچ کے لیے 6 نام سامنے آ چکے ہیں جن میں وریندر سہواگ اور ٹام موڈی بھی شامل ہے تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق وریندر سہواگ کو بھارتی ٹیم کا اگلا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا قوی امکان موجود ہے۔

یاد رہے بھارتی ٹیم کے سابق اوپننگ بیٹسمین وریندر سہواگ نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے درخواست جمع کروائی ہوئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں