پشاور،لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے تعاون سے خصوصی تحفظ سیل قائم

02:38 PM, 21 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

پشاور: خیبرپختونخواحکومت نے منظم جرائم کی روک تھام اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے تعاون سے پشاور میںایک خصوصی تحفظ سیل قائم کیاہے۔صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق سیل صوبے اور قبائلی علاقوں کے عوام کی مدد کیلئے چوبیس گھنٹے کام کررہا ہے۔عوام ہیلپ لائن نمبر 1425 پر سیل سے مدد حاصل کرسکتے ہیں اور وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں موبائل نمبر 0333-3331425 پر مسیج یا وٹس ایپ کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبے میں جرائم پیشہ افراد اور غیر قانی سرگرمیوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا میں غیر قانونی کاموں اور جرائم کی کوئی گنجائش موجود نہیں ۔ متعلقہ ادارے قانون کے مطابق ایکشن لیں۔ صوبائی حکومت نے پہلے بھی نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں مثالی کردار ادا کیا ہے اب بھی بھر پور تعاون کرے گی ۔ 

مزیدخبریں