تھر میں ایک خاندان پر اسرار طور پر بینائی سے محروم،مدد کا منتظر

01:33 PM, 21 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

تھر: صحرائے تھر کا خاندان پر اسرار طور پر بینائی سے محروم ہے۔جنہوں نے مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی ہے۔صحرائے تھر کے گاوں ہیماری کے رہائشی حافظ مانجھی چنا سمیت ان کا خاندان پر اسرار طور پر بینائی سے محروم ہے۔حافظ مانجھی نے بتایا کہ وہ اپنا گاوں ہیماری چھوڑ کر عمر کوٹ آیا جہاں رحیم کالونی میں ہم نے رہائش اختیار کر رکھی ہے۔مگر بیماری سے اس کا یہاں بھی پیچھا نہ چھوڑا اور اس کے دو بچے اس پر اسرار بیماری کا شکار ہوگئے۔

 قاری چنا کا کہنا تھا کہ اس نے معذوری کو ذریعہ معاش بنانے کے بجائے محنت سے کمائی ہوئی روزی کو ترجیح دی اور رحیم کالونی کے ایک مدرسے میں بچوں کو قرآن اور نعت وحمد کی تعلیم دے رہے ہیں مگر اس سے آمدنی اتنی قلیل ہے کہ وہ گھرکے اخراجات بمشکل پورے کرتے ہیں،حافظ قران محمد مانجہی چنا نے بتایا کہ ان کے دو نابینا بچے بھی قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر رہے ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکام اعلیٰ اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ ان کی اور ان کے بچوں کے علاج معالجے کا بندوبست کریں تاکہ وہ بھی اپنی آنکھوں سے قدرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوسکے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں