کراچی میں چوروں نے اعتکاف میں سوتے افراد کو بھی نہ بخشا

01:06 PM, 21 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی :  چوروں نے اعتکاف میں سوتے افراد کو بھی نہ بخشا،گلشن اقبال بلاک 7 میں نمازی کے بھیس میں ملزم کی مسجد میں گھس کر لوٹ مار۔ نیو نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر نے اعتکاف میں سوتے افراد کو لوٹنا شروع کردیا ہے۔کراچی کے علاقہ گلشن اقبال بلاک 7 میں نمازی کے بھیس میں ملزم نے مسجد میں گھس کر لوٹ مارکی۔ جبکہ چوری کی واردات کیفوٹیج نیو نیوز نے حاصل کرلی ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم سفید شلوار قمیض میں کندھے پر بیگ رکھے مسجد میں داخل ہوا، ملزم نے اعتکاف میں سوتے ہوئے نمازیوں کے موبائل فون، پرس اور قیمتی سامان کو لوٹااور چلتا بنا۔ پولیس نے ملزم کے واضح چہرے کے ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی۔

مزیدخبریں