وارنٹ گرفتاری کے باجود ایان علی عدالت میں پیش نہ ہوئیں

02:19 PM, 21 Jun, 2017

راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں مطلوب ماڈل گرل ایان علی وارنٹ جاری ہونے کے باوجود عدالت پیش نہ ہوئیں۔ ماڈل گرل کے وارنٹ گزشتہ سماعت پر راولپنڈی کی کسٹم عدالت سے جاری ہوئے تھے۔

کسٹم عدالت کے جج شیراز کیانی کی رخصت پر جانے کے باعث مقدمہ کی سماعت میں پیش رفت نہ ہو سکی تاہم ملزمہ کے وکیل لطیف کھوسہ بینکنگ کورٹ کے جج غضنفر علی کی عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی۔

عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ملزمہ کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ایان علی اگلی سماعت پر عدالت کے سامنے پیش ہوسکتی ہیں جبکہ مقدمہ کے اخراج کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے اگر وہاں سے فیصلہ ان کے حق میں ہو جاتا ہے تو ایان کی عدالت میں پیش ہونے کی ضرورت ہی باقی نہیں رہے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں