بھارتی پولیس نے کولکتہ ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس کیرنن کو گرفتار کرلیا

01:43 PM, 21 Jun, 2017

نئی دہلی:توہین عدالت کے جرم میں بھارتی سپریم کورٹ سے 6 ماہ کی سزا پانے والے کولکتہ ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ چنا سوامی سوامیناتھن کیرنن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جسٹس کیرنن گزشتہ ماہ 9 مئی سے لاپتہ تھے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جے ایس ھیہر کی سربراہی میں بننے والے 7 رکنی بنچ نے گزشتہ ماہ جسٹس کیرنن کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے ججوں سے متعلق متنازع بیان دیتے ہوئے انہیں بدعنوان قرار دیا تھا۔

جسٹس کیرنن نے بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے چیف جسٹس آف انڈیا سمیت سپریم کورٹ کے 7 ججوں کو بھی برطرف کر دیا تھا، جنہوں نے بعد ازاں توہین عدالت پر ان کی گرفتاری کا حکم دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں