مراکش: الجزائر کی عدالت نے فیس بک پر زیادہ لائکس پانے کے لیے اپنے ہی بچے کو اونچی عمارت سے کھڑکی سے لٹکانے پر دو سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔ سزا پانے والے شخص نے ایک اونچی عمارت سے اپنے بچے کو شرٹ سے پکڑ کھڑی سے باہر لٹکا دیا اور ساتھ لکھا کہ مجھے ایک ہزار لائکس نہیں ملے تو میں اس گرا دوںگا۔
سوشل میڈیا پر اس شخص کو بچے کے ساتھ ایسا کرنے پر گرفتار کیے جانے کا مطالبہ کیا۔پولیس نے کہا کہ اتوار کو اس شخص کی گرفتاری کے بعد اس پر بچے کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کا فرد جرم عائد کی گئی۔
ٹی وی چینل العربیہ کے مطابق اس شخص نے دارالحکومت الجیئرز کی ایک عمارت کی 15ویں منزل کی ایک کھڑکی سے بچے کو لٹکایا تھا۔
الجزائر کے ایک نجی ٹی وی چینل مطابق بچے کو کھڑکی سے لٹکانے والا شخص اس کا رشتہ دار ہے اور اس نے بچے کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے ۔
بچے کے والد نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ اس شخص کو معاف کر دیا جائے کیونکہ وہ بس مذاق کر رہا تھا۔تاہم جج نے ان کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تصویر واضح ہے کہ بچے کی زندگی کو خطرہ لاحق تھا۔ اس پوسٹ پر سوشل میڈیا میں ایک ہزار سے زیادہ ردعمل آئے جن میں زیادہ تر میں لوگوں نے سخت غصے کا اظہارکیا اور اس شخص کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں