برسلز:بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ایک خودکش جیکٹ پہنے شخص نے سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر دھماکا کیا۔ دھماکے اور فائرنگ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ریلوے اسٹیشن خالی کرالیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم کو ہلاک کردیاگیا۔
امریکی ٹی وی کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ایک خودکش جیکٹ پہنے شخص نے سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر دھماکا کیا۔ دھماکے کی آواز کے بعد بھگدڑ مچ گئی، لیکن ریلوے اسٹیشن پر موجود فوج نے مشتبہ شخص پر فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔ پولیس اور فوج نے ریلوے اسٹیشن کو خالی کرادیا، جبکہ واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔
یاد رہے داعش یورپی ممالک پر مسلسل حملے کر رہی ہے،لندن ،جرمنی،کینڈا اور بیلجئیم بھی حملوں کی زرد میں آئے جس کے جواب میں اب مسلم اقلیت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں