اترپردیش: خطرناک جگہوں پر سیلفی لینے والوں پر پابندی عائد

12:00 PM, 21 Jun, 2017

نئی دہلی:سلیفی لینے والوں کی تعداد دنیا بھر میں ان گنت ہے ۔ ایسی تعداد میں متعدد ایسے افراد بھی  ہیں جو سیلفی لیتے ہوئے اپنی جان بھی گنوا بیٹھے ۔باقی ملکوں کی طرح بھارت میں سیلفی لیتے ہوئے جان گنوانے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔ اسی چیز کو دیکھتے ہوئے اور متعدد حادثات کے بعد بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس نے سیلفی لینے والوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد میں پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ خطرناک جگہوں پر سیلفی لینے والے افراد پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایسے تمام افراد جو ریلوے کراسنگ ، ہائی ویز اور بلند عمارتوں پر سیلفیاں لیں گے ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں