نیوزی لینڈ میں سینکڑوں افراد نے انسانی سائیکل بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

11:48 AM, 21 Jun, 2017

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں سینکڑوں افراد نے مل کر انسانی سائیکل بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا ۔ عالمی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آ کلینڈ کے شہریوں نے انسانی سائیکل کی شکل بنانے کی ٹھانی اور 17سو99 افراد نے مل کر انسانی سائیکل بنانے کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

اس موقع پر گنیز بک آف ورلڈ کے منتظمین نے ریکارڈ کو اپنی کتاب میں درج کرا لیا۔واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 11سو 48 افراد نے بنایا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں