پنجاب میں اہم شخصیات پر ٹی ٹی پی کے حملوں کا تھریٹ الرٹ جاری کردیاگیا

11:07 AM, 21 Jun, 2017

راولپنڈی:تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ گروپوں کی جانب سے راولپنڈی سمیت پنجاب بھرمیں اہم سیاستدانوں اور شخصیات کو ٹارگٹ کیے جانے کے خدشے کے پیش نظر پولیس اور سیکیورٹی سے متعلقہ اداروں نے گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم سیاسی شخصیات کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام اور سیکیورٹی سے متعلق اداروں کو مراسلہ جاری کیا گیا گیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان شہریار محسود گروپ پنجاب بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اہم سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں لہذا گورنر، وزیراعلیٰ اور وزرا سمیت اہم شخصیات کی سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جائے۔وقفے وقفے سے انٹیلی جنس بیسڈکومبنگ و سرچ آپریشنز کئے جائیں، تمام حساس اور اہم تنصیبات، عمارتوں، اسپتالوں اور اسکولوں سمیت اہم رہائشی علاقوں کی کڑی نگرانی رکھی جائے اور اس حوالے سے اٹھائے جانیوالے تمام اقدامات سے آئی جی پنجاب آفس کو تفصیلی طور پر آگاہ رکھا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں