بیجنگ:چین اقوام متحدہ کے ہونے والے اجلاس میں پاکستانی جیش محمد کے لیڈر مسعود اظہر پر پابندی لگانے کی مخالفت کرے گا جبکہ بھارت کا کہنا ہے کہ یہ چین کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے کہا ہے کہ ہم اپنے موقف کو کئی مرتبہ واضح کر چکے ہیں کہ ہمیں یقین ہے کہ انصاف اپنے تمام اسرار ورموز کے ساتھ واضح اور عیاں ہو گا۔ کینگ شوانگ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ مسعود اظہر پر پابندی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی ممکنہ پیش بندی کو چین مسترد کرنے کا استحقاق رکھتا ہے ۔
حالیہ دنوں میں کچھ ممالک کی جانب سے اس مسئلہ پر اختلافات دیکھنے میں آ رہے ہیں اور چین مسلسل اس مسئلہ پر ممالک کے ساتھ بات چیت کے ذریعے رابطہ میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیجنگ ٹیکنیکل بنیادوں پر بھارت کی تحریک کو مسترد کر سکتاہے جبکہ امریکہ اور دوسرے ممالک پٹھانکوٹ دہشت گرد حملہ کے نتیجہ میں مسعود اظہر کو دہشت گرد کے طور پر دیکھتے ہوئے دہشت گرد قرار دے سکتے ہیں ۔ گزشتہ برس بھی بھارت کی جانب سے دائر درخواست کو چین نے ٹیکنیکل بنیادوں پر مسترد کردیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔