قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں، محمد حفیظ

10:01 AM, 21 Jun, 2017

لاہور : پاکستانی کھلاڑی محمد حفیظ نے کہا ہے کہ فائنل میں قومی ٹیم نے بہت اچھا پرفارم کیا ، تما م لوگوں کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد آج لاہور پہنچنے والے قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی محمد حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے پہلے میچ میں بہت اچھا پرفارم کیا تھا تاہم فائنل میچ میں ہمارے تمام کھلاڑیوں نے امید سے زیادہ اچھی پرفارمنس دی ۔
انہوں نے کہا کہ کھیل کو صرف کھیل کی حد تک لیا جائے ۔ گھر پہنچنے پر محمد حفیظ کا شاندار استقبال کیا گیا ، مداحوں نے اپن پر پھولوں کی پتیا ں نچھاور کیں اور فائنل میچ میں جارہانہ کھیل پیش کرنے پر خوب سراہا ۔مداحوں کی جانب سے قومی ٹیم کے حق میں خوب نعرے بازی بھی کی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں