اسلام آباد:نامور گلوکار اور سابق پاکستانی شہری عدنان سمیع کے دل میں اپنی جنم بھومی سے محبت ایک بار پھر جاگ اٹھی ہے، آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی فتح پر وہ بھی میدان میں آگئے او ر شاہینوں کی فتح پر انہیں مبارکباد پیش کردی ۔
وزیر اعظم استعفیٰ دے کر خود کو احتساب کے لئے پیش کریں، عمران خان حکومت کے سب سے بڑے حمایتی ہیں:خورشید شاہ
سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعے نامور گلوکار اور سابق پاکستانی شہری عدنان سمیع نے شاہینوں کی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ لوگو! یہ صرف ایک کھیل ہے اور ساتھ ہی بھارتی کرکٹر ز کو اپنی غلطیاں سدھارنے کا مشور ہ بھی دے دیا۔
ایک اور ٹوئٹ میں عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ جیت مبارک پاکستان، شاہینو تم نے کھیل کے ہرمیدان میں ایک بہترین کردار ادا کیا، تمھیں جیت بہت بہت مبارک ہو.
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.