شریف فیملی کے پاس بے گناہی کے ثبوت ہیں تو میڈیا کی بجائے عدالت میں پیش کریں، فواد چوہدری

03:04 AM, 21 Jun, 2017

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کاکہناہے کہ پانامامیں شریف فیملی کے پاس بے گناہی کےثبوت ہیں تو میڈیا کے بجائے عدالت میں پیش کرے ۔نون لیگ کے مصدق ملک نے میڈیا کوخبریں دینے کےالزامات کو بے بنیاد قراردے دیا .

حکمران لیگ میڈیا پر توجہ دیناچھوڑے ۔ پاناماکیس میں بے گناہی کے ثبوت عدالت کو پیش کرے ۔پروگرام خبر کے پیچھے میں ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے نون لیگ کوآڑے ہاتھوں لیا۔حکومت پر میڈیا کوخبریں دینے کے باتیں من گھڑت ہیں ۔نون لیگ کے مصدق ملک نے کہا کہ  تحریک انصاف والے الزام لگا سکتے ہیں ،ثبوت کبھی فراہم نہیں کرسکے .
پیپلز پارٹی کےرہنما مصطفی نواز کھوکھر بولے حکمران لیگ جے آئی ٹی کو پریشرائز کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔اداروں سے محاذ آرائی حکومت کوبھاری پڑےگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
  

مزیدخبریں