مصطفیٰ کمال کی سرفرازاحمد کے گھر آمد ، جیت پر مبارکباد

12:32 AM, 21 Jun, 2017

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال  قومی ٹیم کے چیمپیئن کپتان سرفرازاحمد کے گھر آئے ۔اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سرفراز پورے پاکستان کا ہیرو ہے ۔کیونکہ انہوں نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملایا، پاکستان کو چیمپین بنایا ہے  . انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز احمد دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہے.

تفصیلات کے مطابق بھارت نے آئی سی سی چیمپیئنز ڑافی کا فائنل جیتنے والے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ پاک سر   زمین  پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال سرفرازاحمد کے آئے اور انہیں مبارکباد دی ۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے قوم کو عید کا تحفہ دیا ہے ۔سرفرازاحمداورپوری ٹیم کواپنی اورپارٹی کی جانب سےمبارکبادپیش کرتاہوں .انہوں نے کہا کہ صرف کرکٹ ہی نہیں دیگرشعبوں میں بھی ایک قوم کی مانندبنناہے .ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ عامرسہیل کےبیان کی کوئی حیثیت نہیں،ہمیں جیت کامزہ لیناچاہیے .ہمیں علاقائی تفریق کوختم کرناہے .

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گراونڈز پر قبضوں پرحکومت  ایکشن لیں۔

دوسری جانب پی ایس پی کارکنوں نے سرفرازاحمدکےگھرکےباہرآتش بازی کی ۔سرفرازاحمد کے گھر شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔جو اپنے قومی ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب ہے۔

مزیدخبریں