اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کل مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کر رکھا تھا جو کہ وزیراعظم اور دیگر ارکان کی مصروفیات کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
خیال رہے اس سے قبل 10 جولائی کو بھی مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا۔