مزاحمتی تحریکیں ہر گزرتے روز خود کو مزید مضبوط ثابت کر رہی ہیں:  آیت اللّٰہ خامنہ ای 

08:47 PM, 21 Jul, 2024

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہاکہ مزاحمتی تحریکیں ہر گزرتے روز خود کو مزید مضبوط ثابت کر رہی ہیں۔

 تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ غزہ آج بھی عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

 غاصب صیہونی حکومت امریکا اور یورپی ممالک کی پشت پناہی میں حماس سے لڑ رہی ہے ،لیکن ابھی تک مجاہدین کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکی۔

 سپریم لیڈر نے کہا اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں، اسکولوں اور ہسپتالوں پر بم برسا کر غصہ نکال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا عالمی طاقتیں ظالم صیہونی فورسز کے جنگی جرائم اور پُرتشدد کارروائیوں پر خاموش تماشائی بنی ہوئیں ہیں۔

مزیدخبریں