پاکستان کا افغان شہریوں کی جانب سے قونصل خانےپرحملےکی شدید مذمت، جرمن حکومت سےفوری ایکشن کامطالبہ

07:24 PM, 21 Jul, 2024

اسلام آباد:پاکستان نے جرمنی میں افغان شہریوں کی جانب سے قونصل خانے پر پتھراؤ اور حملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری ایکشن کامطالبہ کیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ویانا کنونشن کے تحت قونصل خانےکی حفاظت  کی ذمہ داری جرمنی کی ہے۔قونصل خانےپرحملہ کرنےوالوں 
کوگرفتارکرکےسزادی جائے۔جرمن حکومت  پاکستانی سفارتی مشنز اور عملے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

خیال رہے فرینکفرٹ میں  افغان شہریوں  نے  پاکستانی سفارتخانے کے باہر ہنگامہ آرائی کی۔ افغان شہریوں کی جانب سے پاکستانی قونصل خانے پر پتھراؤ اور پاکستانی پرچم اتارنے کا افسوسناک واقعہ  پیش آیا۔ پولیس نے 2افغانوں کو حراست میں لے لیاہے۔

مزیدخبریں