لاہور میں مون سون کا چوتھا سپیل، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

لاہور میں مون سون کا چوتھا سپیل، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

لاہور:  مون سون کے چوتھے سپیل سےموسم خوشگوار ہوگیا۔  لاہور میں مون سون کے سپیل کی وجہ سے  کہیں پر بادل برسے توکہیں پر سورج کی  تپش تھی  لیکن  ہلکی  بارش کی وجہ سے  موسم خوشگوار ہوگیا۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہے گا۔۔ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے کئی شہروں میں بھی بادل برسنے کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق شہر قائد میں  مختلف علاقوں میں بادلوں کے برسنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں