سعودی عرب میں سالانہ غسلِ کعبہ کی روح پرور تقریب

سعودی عرب میں سالانہ غسلِ کعبہ کی روح پرور تقریب

مکہ مکرمہ:سعودی عرب میں آج  سالانہ غسلِ کعبہ کی روح پرور تقریب ہوئی۔

عرب میڈیا کے مطابق ہر سال کی طرح اس برس بھی محرم الحرام کی 15 تاریخ کو خانۂ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا گیا۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ نے غسل کا آغاز کیا۔

اس بابرکت عمل کے لیے خانہ کعبہ کے کلید بردار عبدالوہاب بن زین العابدین الشیبی نے نماز فجر کے بعد بیت اللہ کا دروازہ کھولا اور پھر حکام اندر داخل ہوئے۔خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں، فرش اور دروازے کو آب زم زم اور عرق گلاب سے دھویا گیا۔

 غسل کے بعد اسے عود، عرق گلاب اور بخوز سمیت دیگر خوشبوؤں سے معطر کیا گیا۔خانہ کعبہ کو غسل دینے کی سعادت گورنر مکہ، حرمین شریفین انتظامی امور کے صدر اور اراکین سمیت اعلیٰ سعودی حکام نے حاصل کی۔

مصنف کے بارے میں