ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹوں پر ہائی کورٹ کے حکم پرعمل درآمد روک دیا ہے۔بنگلہ دیش میں طلبا کی جدوجہد رنگ لے آئی اور سپریم کورٹ نے کوٹہ سسٹم پر عملدرآمد روک دیا ہے۔
بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ میں کوٹا سسٹم بحالی کے خلاف سماعت میں یہ حکم دیاگیا ہے۔سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد روکا لیکن کوٹہ سسٹم مکمل ختم نہیں کیا۔
بنگلہ دیشی سپریم کورٹ کے مطابق ہائیکورٹ کا فیصلہ غیر قانونی تھا۔ 5 فیصد ملازمتیں جنگ آزادی کے سابق فوجیوں کے بچوں کے لیے دو فی صد دیگر کیٹگریز کےلیے مختتص رہیں گی۔
وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت نے 2018 میں کوٹا سسٹم ختم کر دیا تھا لیکن نچلی عدالت نے اسے گزشتہ ماہ بحال کر دیا جس سے ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔
یاد رہے گزشتہ ماہ ہائی کورٹ نےسرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کو بحال کیا تھا۔ دوسری جانب بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کےکوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کو روکنےکے لیے لگائےگئےکرفیو میں آج دوپہر تک کی توسیع کی گئی ہے۔
ڈھاکہ کی سڑکوں پر سکیورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے، پرتشدد مظاہروں میں 133 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔