لاہور: شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاست دان شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے ۔
ایکس ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بہت سوچ و بچار کے بعد سیاست سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
شفقت محمود نے کہا کہ سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کسی دباؤ کی وجہ سے نہیں کیا اور میرا کسی اور سیاسی جماعت میں جانے کا ارادہ نہیں ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 34 سال قبل سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دے کر سیاست میں قدم رکھا تھا، انہوں مزید کہا کہ اپنی باقی عمر تحریر اور تدریس کے لیے وقف کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اعلان صرف سیاست سے علیحدگی کا ہے اور اس کا تعلق وقت اور عمر کے تقاضے سے ہے، میں ان سے مکمل اتفاق کرتا ہوں جو کہتے ہیں کے سیاست میں نوجوانوں کو آگے آنا چاہیئے۔