فرینکفرٹ:جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں افغان شہریوں نے پاکستانی سفارتخانے کے باہر ہنگامہ آرائی کی۔ افغان شہریوں کی جانب سے پاکستانی قونصل خانے پر پتھراؤ اور پاکستانی پرچم اتارنے کا افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا۔ پولیس نے 2افغانوں کو حراست میں لے لیاہے۔
جرمن حکام نے افغان شہریوں کو قونصل خانے کے سامنے احتجاج کی اجازت دی تھی۔۔ پاکستانی سفارتی حکام نے معاملہ جرمن وزارت خارجہ کے سامنے اٹھایا اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ا س پر جرمن حکام کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سفارتی تنصیبات کی سکیورٹی کی ذمہ داری جرمن حکومت کی ہے۔فرینکفرٹ میں جرمنی کے حکام کی جانب سے پاکستانی سفارتی حکام کو مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔گرفتار افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔