ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن ،  حکومت  نے 105 بلین روپے وصول کرلیے

11:11 AM, 21 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور، اسلام آباد:ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن ،  حکومت  نے 105 بلین روپے وصول کرلیے ۔اس کریک ڈائون میں   83 ہزار سے زائد چور گرفتار ہوئے ہیں۔


گزشتہ ماہ 30 جون سے 17 جولائی کے دوران متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد میں بجلی چوروں سے 1 ارب 63 کروڑ سے زائد رقم وصول کی جبکہ پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ سے 43 کروڑ وصول ہوئے۔


دوسری جانب متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں اور حکومت معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سرگرم ہیں ۔ اسی وجہ سے بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ کیاجارہا ہے اور ان  کے لیے کسی قسم کی  کوئی نرمی یارعایت نہیں برتی جارہی ہے۔

مزیدخبریں