"موبائل پاس ورڈ نہیں دوں گا"، لڑکا سمندر میں کود گیا، ویڈیو وائرل

10:19 AM, 21 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

فلوریڈا: نوجوان نے موبائل کا پاس ورڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے سمندر میں چھلانگ لگادی، اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق  فلوریڈا فش اور جنگی حیات کمیشن کے اہلکار سمندر میں موجود کشتی پر پہنچے اور لڑکے  سے تفتیش کی۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی وائر ل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر مختلف کمنٹس کیے۔  پولیس نے کشتی میں بیٹھ کر تفریح اور مچھلیاں پکڑنے والے جوڑے سے سوالات پوچھے تو اس میں موجود نوجوان جس کی شناخت اے جے کے نام سے ہوئی اس نے اپنا اور دوست کا تعارف کروایا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ اے جے سے پولیس اہلکار اور اس کی دوست (گرل فرینڈ) نے موبائل کا پاسورڈ مانگا تو وہ ابتدا میں حیلے بہانے بنائے اور پھر   موبائل پاسورڈ دینے سے بچنے کیلیے سمندر میں کود کیا، خوش قسمتی سے اُسے تیراکی آتی تھی اس لیے وہ ڈوبنے سے بھی بچا رہا۔

بعد ازاں 7 منٹ کی تیراکی کے بعد وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے سمندر بوٹ کی مدد اے جے کو پکڑا اور اُسے حراست میں لے لیا۔

مزیدخبریں