8 برس بعد بالی وڈ میں واپسی کررہے ہیں یا نہیں؟، انتظار کریں، وقت بتائے گا!فواد خان کا مبہم جواب

10:05 AM, 21 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: لالی وڈ کے اداکار فواد خان  نے بالی وڈ کے پراجیکٹ کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے۔ تاہم فواد خان اس پراجیکٹ کے حوالے سے مبہم جواب دیتے ہوئے نظرآئے۔ فواد خان کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے اس میں وہ بالی وڈمیں واپسی کے سوال کو گول کرتے ہوئے مبہم جواب دیتے ہوئے نظر آئے کہ انتظار کریں، وقت بتائے گا۔ 

انٹرویو کی وائرل کلپ میں  انہیں نہ صرف اپنی آنے والی فلموں بلکہ ممکنہ طور پر ٹی وی ڈراموں میں واپسی سمیت بولی وڈ فلم میں بھی کام کرنے کے معاملے پر بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکار نے ٹیلی وژن پر واپسی کے سوال پر کھل کر بات نہیں کی اور مبہم انداز میں جواب دیا کہ چھوٹی سکرین پر ان کی واپسی سے متعلق وقت بتائے گا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی بہت ساری چیزیں تیاری کے مراحل میں ہیں لیکن وہ ان سے متعلق کھل کر بات نہیں کرسکتے۔
ایک سوال کے جواب میں فواد خان نے کہا کہ ان کی ایک نہیں دو فلمیں تیاری کے مراحل میں ہیں، تاہم ممکنہ طور پر ان کی اگلے دو سال میں تین فلمیں ریلیز ہو سکتی ہیں، وہ ممکنہ طور پر تیسری فلم پر بھی جلد کام شروع کریں گے۔

انہوں نے فلموں سے متعلق مزید وضاحت نہیں کی اور بتایا کہ ان کی دو فلمیں تو پکی ہیں لیکن ممکن ہے کہ وہ جلد ہی تیسری فلم پر بھی کام شروع کردیں۔
فواد خان کا کہنا تھا کہ ان کی فلمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں اور وہ ان سے متعلق مزید کچھ نہیں بتا سکتے، ممکن ہے کہ ایک فلم آئندہ برس تک ریلیز ہو۔
بولی وڈ میں واپسی سے متعلق سوال پر فواد خان نے مسکراتے ہوئے مبہم انداز میں جواب دیا کہ انہیں بولی وڈ میں اپنی واپسی سے متعلق کوئی علم نہیں اور یہ کہ ایسی کوئی بات نہیں، تاہم انتظار کریں، وقت بتائے گا۔

مزیدخبریں