آئی ایم ایف کا نیا پروگرام ملک کے لئے ایک  موقع ،ڈر ہے موجودہ حکومت الیکشن مہم پر وقت ضائع نہ کردے:مزمل اسلم

10:32 PM, 21 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

 کراچی:ماہر معاشیا ت  و سابق  ترجمان  وزارت خزانہ   مزمل اسلم  کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت بہت دلچسپ مرحلے سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اس وقت بہت دلچسپ مرحلے سے گزر رہا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ 

اگلے دو ہفتے میں یہ حکومت جانے والی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے حوالے سے جو معاہدہ ہوا اس میں انکشافات  خوفناک ہیں۔ کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کا نیا پروگرام ملک کے لئے ایک  موقع ہے ،ڈر ہے کہ موجودہ حکومت الیکشن مہم پر وقت ضائع نہ کردے ۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ہیلتھ کارڈ ، احساس راشن کارڈ اور لنگر خانے ،اپنا گھر سکیم بھی بند کردی۔ 

مزمل  اسلم  نے مزید کہا کہ ایک مورخ نے رپورٹ لکھی ہے اس آئی ایم ایف نے خاموشی توڑ دی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ  آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہی پی ٹی آئی کا بہت بڑا کردار ہے ۔14 مہینے سے جو پروپیگنڈہ کیا گیا تھا آئی ایم ایف پروگرام خراب کیا گیا۔

مزیدخبریں