12اگست کے بعد نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیرجانبدار رہے، آزمائے ہوئے مہروں کو خیرباد کہنا ہو گا:سراج الحق

12اگست کے بعد نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیرجانبدار رہے، آزمائے ہوئے مہروں کو خیرباد کہنا ہو گا:سراج الحق

لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ 12اگست کے بعد نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیرجانبدار رہے۔انہوں نے تقریب سے  خطاب میں کہا کہ 12اگست کے بعد نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیرجانبدار رہے۔ان کاکہنا تھا کہ نگران حکومت کو شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے تعاون کرنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ   الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے لیے سیاسی سٹیک ہولڈرز سے بات چیت کرے۔  مضبوط حکومت ملک کی اہم ترین ضرورت ہے، قوم دہائیوں سے کرپشن، مہنگائی،غربت کے اندھیروں میں رہ رہی ہے۔

 فرسودہ نظام سے جان چھڑانے کے لیے آزمائے ہوئے مہروں کو خیرباد کہنا ہو گا۔  پی ڈی ایم، پی پی، پی ٹی آئی مسلط رہیں تو بہتری نہیں آئے گی، بہتری کا واحد آپشن جماعت اسلامی ہے۔

مصنف کے بارے میں