لاہور:پنجاب حکومت نے مقبول اینی میٹڈ فلم ’باربی‘پر پابندی عائد کر دی ۔اینی میٹڈ فلم کو سینماؤں سے اتار دیا گیا ہے۔ نیو نیوز کی خبر کے مطابق پنجاب سنسر بو رڈ نے فلم میں قابل اعتراض مناظر پیش کرنے پر پنجاب بھر کے سینماؤں میں دکھانے پر پابندی عائد کردی ہے
پنجاب حکومت نے مقبول اینی میٹڈ فلم ’باربی‘پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس فلم کو اب ریویو کمیٹی دیکھے گی مطلب فل بورڈ کردیا گیا ہے۔
پنجاب سنسر بو رڈ نے فلم میں قابل اعتراض مناظر پیش کرنے پر فلم کو پنجاب بھر کے سینماؤں میں دکھانے پر پابندی عائد کی ہے۔
ہالی ووڈ کی اداکارہ ’مارگٹ روبی‘ فلم میں ’باربی‘ کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ کین کا کردار رائن گوسلنگ ادا کررہے ہیں دیگر اداکاروں میں امیرکا فریرا، دعا لیپا بھی شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کار گریٹا گروگ ہیں۔
’فلم ’باربی‘ آج سے دنیا بھر میں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہے ۔ فلم بنانے کا اعلان سب سے پہلے ستمبر 2009 میں گیا تھا لیکن پروڈکشن کا آغاز اپریل 2014 میں ہوا تھا۔