سندھ بھر کے سیلاب متاثرین کو معاشی طور پر بھی مضبوط بنائینگے، یہ گھر عورتوں کے نام پر ہونگے:بلاول بھٹو زرداری 

سندھ بھر کے سیلاب متاثرین کو معاشی طور پر بھی مضبوط بنائینگے، یہ گھر عورتوں کے نام پر ہونگے:بلاول بھٹو زرداری 

لاڑکانہ: وزیرخارجہ بلاول بھٹوکاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا نعرہ روٹی، کپڑا اور مکان ہے جسے ہم پورا کررہے ہیں۔ انہوں نے سندھ سیلاب متاثرین میں گھر بناکر دینے کی تقریب سے خطاب میں کہاکہ  پیپلزپارٹی کا نعرہ روٹی، کپڑا اور مکان ہے جسے ہم پورا کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ سندھ بھر کے سیلاب متاثرین کو معاشی طور پر بھی مضبوط بنائینگے۔سیلاب زدگان کو راتوں رات گھروں کے مالکانہ حقوق دیئے جارہے ہیں۔ سیلاب زدگان کو گھر کے مالکانہ حقوق بھی دینگے اور یہ گھر عورتوں کے نام پر ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ عام آدمی کو مضبوط ہوگا تو پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی۔ضروری ہے ہم اپنے وسائل غریبوں کے ساتھ شیئر کرکے ملک کو ترقی کے راستے پر چلائیں۔ہم شہید محترمہ کا خواب پورا کریں گے ۔ 

الیکشن جیتنے کے بعد ایسے انقلابی اقدامات کریں  گے۔ 5 ہزارگھروں کے لوگوں کو مالکانہ حقوق دے رہے ہیں۔اس قسم کے منصوبے، بلوچستان ، پنجاب اور کے پی میں بھی دیں گے۔ جب امیر کوامیر تر بناتے ہیں تو وہ پیسہ اکائونٹ میں ڈال کر بھول جاتا ہے۔ 

پیپلز پارٹی عوام دوست پارٹی ہے۔اسلام آباد میں بیٹھنے والوں کو اندازہ نہیں ہے کہ عوام کتنی مشکل میں ہے۔

قائد عوام نے سکھایاتھا کہ عوام کوروٹی ، کپڑا اور مکان دلانا ہے۔ ہم ریاست کااثاثہ حکومت سے لے کر عوام کو دے رہے ہیں دوسری جماعتیں سمجھتی ہیں کہ وہ امیر کو امیر تر بنائیں گے۔ وزیراعلی سندھ سے کہتا ہوں سیلاب متاثرین جتنی مدد ہوسکے  کرنی ہے۔ دیگر جتنے لوگوں کا  بھی حق ہے انہیں دلائیں گے۔  

مصنف کے بارے میں