کراچی: پٹرول پمپ مالکان سے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ مالکان نے ہڑتال دو دن کے لیے موخر کردی ہے اور دوروز کے بعد پھر مذاکرات کا امکان ہے۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کے پیٹرول پمپس مالکان سے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور پیٹرول پمپس مالکان نے ہڑتال دو دن کیلئے مؤخر کردی ہے۔مذاکرات کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو دن بعد پھر مذاکرات کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک پیٹرولیم ڈیلرز سے مذاکرات کیلئے کراچی آئے تھے۔پیٹرولیم ڈیلرز نے منافع کی شرح کے معاملے پر کل سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس سے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا اندیشہ پیدا ہوگیا تھا۔