اسلام آباد: نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ کمیٹی میں سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، احسن اقبال اور اسحاق ڈار شامل ہیں ۔
نیو نیوز کے مطابق کمیٹی پیپلزپارٹی، جے یو آئی ف اور ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں سے مذاکرات کرے گی۔ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو بھی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کردی ہے۔ مسلم لیگ ن کی مذاکراتی کمیٹی براہ راست میاں نواز شریف سے رابطے میں رہے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی پی ڈی ایم اور اتحادیوں سے دو اہم معاملات پر بات کررہی ہے۔ موجودہ قومی اسمبلی کب تحلیل کی جائے گی اور نگران سیٹ اپ میں کون کون شامل ہوگا ۔