فرانس: ومبلڈن چیمپئن کارلوس الکاریز کاکہنا ہےکہ یقین نہیں آتا کہ میں ومبلڈن چیمپئن ہوں اور میں نے نوواک جوکووچ کو شکست دی ہے۔ انہوں نے عرب نیو زسے انٹرویو میں کہاکہ میں ومبلڈن چیمپئن ہوں مجھے ابھی تک اس بات کا یقین نہیں آرہا ۔ مجھے تو یہ بھی یقین نہیں آرہا کہ میں نے فائنل میں نوواک جوکووچ کوشکست دی ہے۔مجھے یہ یقین کرنے میں کچھ دن لگیں گے۔
میرا جوکووچ کے ساتھ پانچ سیٹ کا مقابلہ ہوا تھا۔الکاریز نے کہا کہ یقین مانیں یہ مقابلہ اعصاب شکن تھا او رمیں اب بہت تھکا ہواہوں۔ مجھے کچھ دن آرام کرنا پڑے گا۔ میرے بارے میں کہاگیا ہےکہ میں کم عمر ومبلڈن فائنلسٹ ہوں اور میں نے بیس برس کی عمر میں اپنا یہ خواب پورا کرلیا ہے۔
میری جوڑی ریبیکا ماسا رووا کے ساتھ اچھی رہی۔ تاہم مجھے مکسڈ ڈبلز میں اس کی عادت نہیں ہے۔ انہوں نے آنے والے مقابلوں کے بارے میں بتایا کہ ہوپ مین کپ، ٹورانٹو میں ٹورنامنٹ، سنسناٹی اوپن ہے۔ میری توجہ ٹورانٹو ٹورنامنٹ اور سنسناٹی اوپن پر ہے۔ میں اس برس بہت سی کامیابیاں حاصل کرنا چاہتا ہوں۔