لاہور : استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کہتے ہیں کہ عام انتخابات میں تاخیر ملک کو عدم استحکام کا شکار کرسکتی ہے۔نگران حکومت کی مدت کو طول نہیں دی جاسکتی کیونکہ ان کے پاس انتخابات کروانے کا مینڈیٹ ہے ملک کو چلانے کا نہیں۔
وائس آف امریکہ کے علی فرقان کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ نہیں کیا جا رہا بلکہ انہوں نے جو کیا ہے وہ انہیں بھگتنا پڑے گا۔ ان کے بقول فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے عمران خان کو الیکشن کیوں لڑنے دیا جائے۔
علیم خان نے کہا کہ عمران خان کو وزیر اعظم بنوانے کے لئے 2018 سے کے انتخابات سے پہلے سابق آئی ایس آئی چیف جنرل فیض نے یقینی بنایا کہ نواز شریف کو نااہل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک اور ان کے نظریات ایک ہیں۔ اپنی جماعت کی مقبولیت بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پتا چلے گا کہ کون سی سیاسی جماعت کریش کرتی ہے اور کون پرواز کرتا ہے۔