’ دبئی سے ٹماٹر لانا‘،  بھارتی ماں نے بیٹی سے انوکھی فرمائش کردی، بہن نے ٹویٹ وائرل کردی

’ دبئی سے ٹماٹر لانا‘،  بھارتی ماں نے بیٹی سے انوکھی فرمائش کردی، بہن نے ٹویٹ وائرل کردی

نئی دہلی: بھارت میں ماں نے اپنی دبئی میں مقیم بیٹی سے انوکھی فرمائش کردی۔  ماں نے بھارت میں ٹماٹر مہنگے ہونے پر بیٹی سے فرمائش کی کہ جب دبئی سے یہاں آئوتو ٹماٹر ساتھ لیتی آنا ۔سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ وائرل ہوئی ہے۔اس ٹویٹ میں ماں کی اس خواہش کو ظاہر کیاگیا ہے۔

یہ ٹویٹ انڈیامیں ریو نامی لڑکی کے اکائونٹ سے وائرل ہوئی ہے ۔ اس کاکہنا ہے کہ  میری بہن دبئی میں مقیم ہے  اور سکولوں کی چھٹیوں میں بھارت آنے کا ارادہ کیا اور اپنی والدہ سے پوچھا کہ  دبئی سے کیا منگوانا ہے۔ جواب میں والدہ نے قیمتی چیز ’ ٹماٹر‘ لانے کی فرمائش کردی۔ میں نے سوشل میڈیا پر والدہ کی فرمائش  کے بارے میں پوسٹ لکھی  یہ پوسٹ وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس  پر کمنٹس بھی دینے شروع کردیے ہیں۔


اس سوال پر کہ ٹماٹر جلد خراب ہوجاتے ہیں اتنے ٹماٹر کیسے محفوظ کریں گی تو دبئی سے آنے والی خاتون کی بہن نے جواب دیا کہ ٹماٹر کی چٹنی سمیت مختلف طریقوں سے استعمال کریں گے۔


کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سوٹ کیس میں ٹماٹر لانے کے بارے میں قانون سے متعلق سوال اٹھا دئیے جبکہ بہت سے صارفین نے اسے دلچسپ قرار دیا۔واضح رہے کہ بھارت میں ٹماٹر بہت مہنگے اور عام آدمی کی قیمت خرید سے باہر ہوگئے ہیں۔