سیما حیدر پاکستانی شہری ہے، قونصلر رسائی دیے جانے کا انتظار کر رہے ہیں: دفتر خارجہ 

02:58 PM, 21 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کے لیے سنجیدہ مسئلہ ہے جس کو متعدد بار افغانستان سے متعدد فورمز پر اٹھایا۔ آصف درانی کے حالیہ دورہ افغانستان میں باہمی تحفظات کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف درانی نے 19 جولائی تا 21جولائی افغانستان کا دورہ کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ افغان عبوری قائم مقام وزیر اعظم ملا عبدالکبیر ، قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سمیت افغان حکام سے ملاقاتیں کیں ۔  دہشت گردی پاکستان کے لیے سنجیدہ مسئلہ ہے جس کو متعدد بار افغانستان سے متعدد فورمز پر اٹھایا ۔

زہرہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ آصف درانی کے حالیہ دورہ افغانستان میں باہمی تحفظات کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سہ فریقی مذاکرات کی دستاویز میں افغانستان نے پاکستان اور چین کو ٹی ٹی پی سمیت کالعدم گروہوں کے اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دینے کی یقین دھانی کرائی تھی افغانستان سے دہشت گرسی سمیت تمام معاملات اٹھاِئے گئے ہیں ۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ رہا نہ کبھی ہو گا بھارت خواب دیکھتا رہے گوا میں ایس سی او وزراِئے خارجہ اجلاس میں بھارت نے بیانات دے کر پہل کی /وزیر خارجہ نے تو بھارتی صحافیوں و میڈیا کے سوالات کے جوابات دئیے بھارت کو ایس سی او کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سیما حیدر پر رپورٹس و بیانات دیکھے ہیں پاکستانی شہری ہونے کی صورت میں بھارت سے قونصلر رسائی دیے جانے کا انتظار ہے ۔ امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل میں ڈائریکٹر جنوبی ایشیا ایلیئن لاوباچار نے اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے باعث سائفر کے معاملہ پر تبصرہ کرنے سے قاصر ہیں  ۔یونان کشتی حادثہ کی 4 نعشوں کو اسلام آباد اور لاہور آنے والی 2 پروازوں کےذریعہ پاکستان پہنچا دیا گیا۔

مزیدخبریں